الیکشن کمیشن کا پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق کیس میںدرخواست گزار فرخ حبیب کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی

آپ کو آخری چانس دیتے ہیں ، پیش نہ ہوئے تودستیاب رکارڈ کے مطابق فیصلہ دے دیں گے، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی

پیر 14 مئی 2018 17:42

الیکشن کمیشن کا پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق کیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق کیس میںدرخواست گزار فرخ حبیب کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کر تے ہوئے کہا ہے کہ کہ آپ کو آخری چانس دیتے ہیں ، پیش نہ ہوئے تودستیاب رکارڈ کے مطابق فیصلہ دے دیں گے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن میں پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کیفارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی ،درخواست گزار فرخ حبیب کے وکیل فیصل چودھری الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن نے فرخ حبیب سے استفسار کیا کہ اپنے وکیل سے پوچھ کربتائیں کب تک آئیں گے،درخواست گزار فرخ حبیب نے کہا کہ وکیل فیصل چودھری ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، ہمیں کل کی تاریخ دے دیں ،فرخ حبیب کے وکیل پیش نہ ہونے پرالیکشن کمیشننے اظہاربرہمی کر تے ہوئے کہا کہ آپ کو آخری چانس دیتے ہیں ، پیش نہ ہوئے تودستیاب رکارڈ کے مطابق فیصلہ دے دیں گے،الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی۔