وزیراعلیٰ سے وفاقی وزراء اور اراکین اسمبلی کی ملاقات،

محمد شہبازشریف کی قیادت پر اعتماد کا ا ظہار ْحکومت پنجاب صوبہ کے تمام شہروں اوردیہات کی یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتی ہے‘شہبازشریف مسلم لیگ (ن )جنوبی پنجاب سے بھی بھاری اکثریت سے کامیا ب ہوگی،خطے کے لئے مزید میگا پراجیکٹ لائیں گے شہبازشریف نے ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے عوام کے دل جیت لئے ہیں ،جنوبی پنجاب کو شہبازشریف کی صورت میں حقیقی لیڈر ملا‘اراکین اسمبلی

پیر مئی 20:09

وزیراعلیٰ سے وفاقی وزراء اور اراکین اسمبلی کی ملاقات،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی نے وزیراعلی محمد شہبازشریف کی قیادت پربھر پوراعتماد کا اظہار کیا-وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب صوبہ کے تمام شہروں او ردیہات کی یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتی ہی- جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پاکستان مسلم لیگ( ن) کا تاریخی اقدام ہی-جنوبی پنجاب کے ہر شہر کو ترقی یافتہ اور بہترین بنائیں گے -جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں سی ٹی سکین، پتھالوجی لیب، انسنریٹر اوراعلی ادویات میسر ہیں- انہوںنے کہاکہ فلاحی پروگراموں میں جنوبی پنجاب کاکوٹہ 10فیصد زیادہ رکھا گیا-جنوبی پنجاب کے لوگ خدمت کرنے والوں اور دھوکہ دینے والوں میں تمیز کا شعور رکھتے ہیں-انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )جنوبی پنجاب سے بھی بھاری اکثریت سے کامیا ب ہوگی--الیکشن کے بعد اللہ تعالی نے موقع دیا تو جنوبی پنجاب کے ہر شہر اور ہر علاقے کیلئے مزید میگا پراجیکٹ لائیں گے -ارکان اسمبلی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے عوام کے دل جیت لئے ہیں او رانہوں نے معیار ، شفافیت اور تیز رفتاری کے اعلی معیار قائم کئی-جنوبی پنجاب کو شہبازشریف کی صورت میں حقیقی لیڈر میسر آیاہے -وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر سید جاوید علی شاہ، وزیر مملکت اوورسیز پاکستانی عبدالرحمن خان کانجو ، ارکان قومی اسمبلی شیخ فیض ا لدین او رسعید احمد خان منہیس شامل تھے -