نواز شریف کیلئے غداری کے مقدمے سے بچنا بہت مشکل ہوگیا

نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمہ کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 14 مئی 2018 20:29

نواز شریف کیلئے غداری کے مقدمے سے بچنا بہت مشکل ہوگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے اور عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور نے نواز شریف کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے رہنما نے اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہی. درخواست نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو کا بنیاد بنایا گیا ہے اور نشاندہی کی گئی سابق وزیر اعظم کا متنازعہ انٹرویو ملک سلامتی کی منافی ہے۔

درخواست گزار رہنما کے مطابق نواز شریف نے بیان دیکر ملک اور قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کیا ہے۔ درخواست گزار نے دعوی کیا کہ نواز شریف کا بیان غداری کے مترادف ہے جو آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت قابل دست اندازی جرم ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی وزارت داخلہ کو حکم دیا جائے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیان پر سن کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کرے۔