ملازمتوں کے حصول کے مطالبے پر احتجاج کرنیوالے نابینا افراد کا احتجاجی مظاہرہ تیسرے روز بھی جاری

پیر 14 مئی 2018 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) ملازمتوں کے حصول کے مطالبے پر احتجاج کرنے والے نابینا افراد کا احتجاجی مظاہرہ تیسرے روز بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں میٹرو بس سروس کے ٹریک پر نابینا افراد کے دھرنے سے بس سروس مکمل طور پر تیسرے روز بھی معطل رہی جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دھرنے کے شرکاء نابینا افراد کا مطالبہ تھا کہ پڑھے لکھے نابینا افراد کو ملازمتیں فراہم کی جائیں اور جو ان پڑھ نابینا افراد ہیں ان کا ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے احتجاجی نابینا افراد نے اعلان کیا کہ جب تک ان کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے تاہم میٹرو بس انتظامیہ نے دھرنے کی وجہ سے شاہدرہ سے ایم اے او کالج تک بس سروس جاری رکھی جبکہ پولیس نے دھرنے میں شامل نابینا افراد کی شربت اور چائے سمیت ناشتے سے تواضع کی۔