مالی سال 2018-19میں ماہی گیری کیلئے تقریباً 92کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، مشیر خزانہ ڈاکٹررقیہ سعید ہاشمی

پیر 14 مئی 2018 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعیدہاشمی نے بلوچستان کا مالی سال 2018-19ء کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2018-19میں ماہی گیری کیلئے تقریباً 92کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو موجودہ مالی سال کے مقابلے میں تقریبا4فیصد زیادہ ہیں فش ہیچری بمقام ژوب اور حب پر تقریباً 15کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے اسی طرح فش ہیچری بمقام ضلع صحبت پور جعفرآباد کا قیام منظوری کیلئے زیر غور ہے جس پر لاگت کا تخمینہ تقریباً23کروڑ روپے ہے بلوچستان کی ساحلی پٹی پرVessels Monitoring Systemمتعارف کرایا جارہا ہے جس پر لاگت کا تخمینہ 10کروڑ روپے ہے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں Model Fish Farmکے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے ۔

متعلقہ عنوان :