ٹوپی، ٹریفک حادثے میںایک افغان مہاجر جاں بحق دوسرا شدید زخمی

پیر 14 مئی 2018 23:26

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) ٹوپی باچا خان چوک میں پک اپ اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار افغان مہاجرین الطاف ولد لعل محمد عرف خیداد موقع پر جان بحق جب کہ ان کے چچا زاد بھائی ضیاء اللہ ولد میدہ گل کو تشویش ناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل تیسے سوار یونس خان صوابی ہسپتال میں زیر علاج الطاف اپنے دو ساتھیوں ضیاء اللہ اور یونس کے ہمراہ ٹوپی بازار اپنے دوکان کو آرہے تھے کہ باچا خان چوک ٹوپی میں پک اپ کیساتھ ٹکراگئے اور ساتھ ہی دوسرے ڈاٹسن نے کچل دئے موقع پر موجود عوام نے ابتدائی امداد کی الطاف جو کم سن ہے موقع پر جان بحق ہوگئے ضیاء اللہ کو شدید زخمی حالت میں پشاور لے جایا گیا جب کہ یونس ولد مولا کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا الطاف کا نماز جنازہ صبح مہاجرین کیمپ گندف ٹوپی میں ادا کردی گئی ۔