رمضان المبارک کی آمد، وفاقی پولیس نے مساجد ،امام بارگاہوں سمیت اہم مقامات کی سیکورٹی کیلئے پلان ترتیب دیدیا

گا ڑ یو ں کی پا ر کنگ مسا جد اور اما م با ر گا ہو ں سے دور رکھی جائے گی ، رینجرز اور وفاقی پولیس کے مشترکہ گشت کو بھی بڑھایا جائے گا ، شام 4 بجے سے رات 11 بجے تک پولیس کمانڈوز، محافظ اسکواڈ اور ایف سی اہلکار اہم مقامات پر ڈیوٹی کیلئے موجود رہیں گئے جبکہ وفاقی پولیس راولپنڈی پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ ناکے اور گشت بھی کرے گی ،پولیس ذرائع

پیر 14 مئی 2018 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد، وفاقی پولیس نے مساجد ،امام بارگاہوں سمیت اہم مقامات کی سیکورٹی کیلئے پلان ترتیب دے دیا ، گا ڑ یو ں کی پا ر کنگ مسا جد اور اما م با ر گا ہو ں سے دور رکھی جائے گی ، رینجرز اور وفاقی پولیس کے مشترکہ گشت کو بھی بڑھایا جائے گا ، شام 4 بجے سے رات 11 بجے تک پولیس کمانڈوز، محافظ اسکواڈ اور ایف سی اہلکار اہم مقامات پر ڈیوٹی کیلئے موجود رہیں گئے جبکہ وفاقی پولیس راولپنڈی پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ ناکے اور گشت بھی کرے گی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کے حکم پر آپریشن ڈویژن ،سیکورٹی ڈویژن اور سپیشل برانچ کی جانب سے مشاورت سے رمضان المبارک میں سیکورٹی کیلئے پلان ترتیب دیا گیا ہے جسکے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آ با د میں 975مسا جد اور 42امام با ر گا ہوںسمیت ضلح بھر کے اہم مقامات پر 2 ہزار کے قریب وفاقی پولیس کے افسران اور اہلکار خصوصی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گئے جبکہ مارکیٹوں سمیت اہم مقامات پر شام 4 بجے سے رات 11 بجے تک پولیس کمانڈوز، محافظ اسکواڈ اور ایف سی اہلکار بھی موجود رہیں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پٹرولنگ ، سرائے، گیسٹ ہائوسز ، اڈہ ْجا ت کی چیکنگ بھی بلا تعطل جاری رہے گی ۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام عبا د ت گا ہو ں اور مارکیٹس میں مقامی انتظامیہ کے سا تھ مل کر سکیورٹی کو موثر بنا یا جائے اور متعلقہ تھانہ کا ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او مارکیٹ کمیٹی ،مساجد اور امام بارگاہو ں کی انتظامیہ سے رابطے میں رہے اور تھا نے کی حدود میں نا کہ بند ی پوائنٹ لگائے جائیں جن کو ایس ڈی پی اوز خود چیک کریں۔

سحر ی اور افطار کے اوقات میں نا کو ں پر مامو ر پو لیس ملازمین کو کھا نا بھی فراہم کیا جائے گا جبکہ آٹھ گھنٹوں کی ڈیوٹی پر مشتمل پولیس پلان ترتیب دیا گیا ہے جسکے مطابق 3 شفٹوں میں 24گھنٹے ناکوں پر عملہ تعینات رہے گا ۔دوسری طرف آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی جانب سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ نما ز کے اوقات میں خو د ڈیو ٹیاں چیک کریں ۔

آئی جی کے حکم پر ایس پی انوسٹی گیشن زبیر شیخ نے سیکورٹی اقدامات کی بہتری کیلئے راولپنڈی پولیس سے بھی رابطہ کیا ہے تا کہ رمضان المبارک میں اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کیلئے جڑواں شہروں کی مشترکہ ٹیمیں بنا کر آئی جی پی روڈ سمیت ترنول اور 26 نمبر چونگی پر گشت کیا جائے اور ناکے بھی لگائے۔راولپنڈی پولیس نے بھی اس پر آمادگی کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے دونوں طتف کے پولیس افسران کے مابین باقاعدہ ملاقات بھی ہو چکی ہے جس میں دونوں طرف سے تجاویز بھی دی گئی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق آئندہ دو روز تک جڑواں شہروں کی پولیس مشترکہ ناکے لگانے کے ساتھ ساتھ مشترکہ گشت بھی شروع کر دے گی ۔پولیس ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں کی پولیس کے اس اقدام پر امن اومان سمیت اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔۔۔۔۔۔