نواز شریف سے زیادہ کوئی اور محب وطن نہیں ہو سکتا‘ ملک کو چلنے دیا جائے‘ مزید حالات خراب نہ کریں‘ میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، رکن قومی اسمبلی ساجد مہدی

پیر 14 مئی 2018 23:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ساجد مہدی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے زیادہ کوئی اور محب وطن نہیں ہو سکتا‘ ملک کو چلنے دیا جائے‘ مزید حالات خراب نہ کریں‘ میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کے اندرونی و بیرونی حالات اچھے کرنے کی ضرورت ہے‘ عام انتخابات سر پر ہیں‘ ایسے حالات میں سوچ سمجھ کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے زیادہ کوئی اور محب وطن نہیں۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔