پشاور:وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی یونیورسٹی کیمپس پشاورنے وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 14 مئی 2018 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی یونیورسٹی کیمپس پشاورنے وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔پشاورپریس کلب کے باہرہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک کارکنوںنے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پرانکے مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کاکہناتھاکہ وزیرستان میں اب ایک مرتبہ پھرحالات خراب ہوتے نظرآرہے ہیں کیونکہ آئے روزٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونماہورہے ہیں جس میں اب تک 20افرادکوقتل کیاجاچکاہے جس میں نوجوانوں کیساتھ بچے بھی شامل ہیں جبکہ گزشتہ شب بھی میرانشاہ درپہ خیل،زیرکی اورایک دوسرے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات رونماہوئے ۔

انہوںنے کہاکہ نامعلوم افرادگھروں میں داخل ہوکرٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان میں تین گرلزسکولوں کوبھی بموں سے اڑادیاگیاجبکہ والدین کوسنگین دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔مظاہرین نے گورنرخیبرپختونخوا،کورکمانڈرسمیت دیگرحکام سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں حالات خراب کرنے والے عناصرکے خلاف کارروائی کرکے وزیرستان کے عوام کوتحفظ فراہم کرے۔