ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور کی زیر صدارت ماہ اپریل کے حوالہ سے کرائم میٹنگ کا انعقاد

ایبٹ آباد پولیس نے اسلحہ کی بھاری مقدار سمیت 36 کلو گرام چرس، ایک کلو گرام ہیروئن اور 380 بوتل شراب برآمد کی

منگل مئی 15:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفس ایبٹ آ باد میں ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور کی زیر صدارت ماہ اپریل کے حوالہ سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد سونیا شمعروز خان، ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد عزیز خان آفریدی، جملہ ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور نے ماہ اپریل کے کرائم کے حوالہ سے تفصیلی میٹنگ کی اور تمام تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ تمام ایس ایچ اوز کی ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع پولیس ایبٹ آباد نے 36 کلو گرام چرس، ایک کلوگرام ہیروئن اور 380 بوتل شراب برآمد کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع پولیس نی50 بندوقیں مختلف بور، آٹھ عدد رائفلیں، 56 پستول اور 1460 کارتوس برآمد کئے، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کے دوران ماہ اپریل میں ضلع پولیس نے 34 مجرمان اشتہاری جبکہ 15 عدالتی مفرور گرفتار کئے۔ اسی طرح جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع پولیس نے ماہ اپریل کے دوران 69043 گاڑیوں کو بذریعہ وہیکل ویری فیکیشن سسٹم چیک کیا گیا جبکہ 75667 اشخاص کو بذریعہ کریمینل ریکارڈ ویری فیکیشن سسٹم چیک کیا گیا۔

ماہ اپریل کے دوران سزا و جزا کا سلسلہ جاری رہا جس میں 30 پولیس افسران کو مختلف نوعیت کی سزائیں جبکہ 18 پولیس افسران کو بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا۔ ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے بتایا کہ منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور اس سلسلہ میں عوامی تعاون حاصل کر کے جرائم کا قلع قمع کیا جائے۔ آخر میں ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے ماہ اپریل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو شاباش دی۔