شاہکوٹ بیوی کی بے وفائی پر شوہر نے 3 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی

منگل 15 مئی 2018 17:26

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) شاہکوٹ بیوی کی بے وفائی پر شوہر نے 3 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شاہکوٹ کے نواحی گاؤں کوٹلہ کاہلواں کی رہائشی 3 بچوں کی ماں عابدہ بی بی اپنے بھولا نامی آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی تھی ، عابدہ بی بی کے شوہر سرفراز گجر نے عزت کی خاطر اپنے 11 سالہ اکلوتے بیٹے محمد حسین ، 8 سالہ بیٹی زینب اور 4 سالہ بیٹی شازیہ کے بغدے کے وار سے گلے کاٹ دئیے اور بعد میں زہر کھا کر خود کشی کر لی ، واقعہ کی خبر علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس پر علاقہ کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی ، پولیس تھانہ صدر شاہکوٹ نے قانونی کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں ، چاروں افراد کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، نماز جنازہ کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جب قریبی رشتہ دار دھاڑیں مار کر روتے رہے ، سرفراز گجر کو بچوں سمیت مقامی قبرستان کوٹلہ کاہلواں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔