مختلف ٹی وی چینلز سے صحافیوں کی برطرفی اور خیرپور پریس کلب کے صدر خان محمد پر دہشتگردی کے مقدمے کے اندراج کیخلاف پارلیمانی رپورٹرز کا پریس گیلری سے واک آئوٹ

منگل 15 مئی 2018 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) مختلف ٹی وی چینلز سے صحافیوں کی برطرفی اور خیرپور پریس کلب کے صدر خان محمد پر دہشتگردی کے مقدمے کے اندراج کے خلاف پارلیمانی رپورٹرز نے پریس گیلری سے واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو ہدایت کی کہ وہ پریس گیلری میں جاکر صحافیوں سے بات کریں تاہم حکومت کی طرف سے صحافیوں سے جب کچھ دیر رابطہ نہ کیا گیا تو پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر ای) کی طرف سے فیصلہ کیا گیا کہ صحافی باہر جاکر اس معاملے پر دھرنا دیں گے۔