ای ٹیچر پروگرام اور ایلومینائی کانفرنس اساتذہ کو خود اپنے طریقہ کار اور مہارت وضع کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ،

اساتذہ نوجوانوں کو پاکستان کے مستقبل کیلئے تیار کرنے کیلئے تنقیدی فکر کو اجاگر کریں امریکی سفارتخانہ کی ریجنل لینگویج آفیسر کا پاکستانی اساتذہ کی ای ٹیچر سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب

منگل 15 مئی 2018 18:11

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) امریکی سفارتخانہ کی ریجنل انگلش لینگویج آفیسر ماریا اسنارسکی نے کہا ہے کہ ای ٹیچر پروگرام اور ایلومینائی کانفرنس نہ صرف اساتذہ کو خود اپنے طریقہ کار اور مہارت وضع کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ ان سے اساتذہ کو اس بات کی ترغیب ملتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو پاکستان کے مستقبل کیلئے تیار کرنے کیلئے تعلیمی طریقوں کے بارے میں تنقیدی فکر کو اجاگر کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں انگریزی زبان کے 50 پاکستانی اساتذہ کی امریکی سفارتخانہ کے تعاون سے 10 ہفتہ کا ای ٹیچر سکالر شپ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد میں 4روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران شرکاء نے اپنے تجربات پیش کئے۔

(جاری ہے)

شرکاء نے تنقیدی فکر، تشخیص، ٹیسول طریقہ کار، ایجوکیشن ٹیکنالوجی، پڑھنے کی تدریس اور یگر موضوعات پر مبنی کورسز مکمل کئے۔

امریکی سفارتخانہ کی ریجنل انگلش لینگویج آفیسر ماریا اسنارسکی نے کانفرنس کے دوران پاکستانی اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنے علم اور تجربات کاتبادلہ کریں اور اپنی جماعتوں میں بہتری کی غرض سے نئے تصورات وضع کرنے کے لئے یومیہ بنیاد پر تعلیمی طریقوں کا جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :