محکمہ ایکسا ئز کی د س ما ہ میں 53053ملین روپے سے زائد ٹیکس وصولی کی ہے،مکیش کما ر چا ولہ

منگل 15 مئی 2018 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) صوبا ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن وا نسد منشیات مکیش کما ر چا ولہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز سندھ نے گذشتہ دس ما ہ میں رواں ما لی سا ل کے دورا ں جولائی 2017سے اپریل 2018تک مجموعی طور پر مختلف ٹیکس کی مد میں 53053.950ملین روپے وصول کئے جبکہ گذشتہ مالی سا ل میں اس عرصے کے دورا ن 47283.537ملین روپے وصول کئے گئے تھے یہ با ت آج انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا رت کرتے ہوئے کی اجلا س میں سیکرٹیری ایکسا ئزاینڈ ٹیکسیشن وانسد ادمنشیا ت عبدالحلیم شیخ ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ ، شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسرا ن نے بھی شرکت کی ۔

اجلا س کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن وا نسد منشیات سے بشیر احمد شیخ نے بتا یا کہ مو ٹر ٹیکس کی مد میں 5872.638ملین روپے انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 40863.021ملین روپے پرو فیشنل ٹیکس کی مد میں 312.489ملین روپے کا ٹن فیس اور جا ئیدا د ٹیکس کی مد میں بالترتیب 174.272ملین روپے اور 1729.495 ملین روپے وصول پا ئے گئے انہوں نے مذید بتا یا کہ بقایا رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول کی گئی جبکہ جا ئیداس ٹیکس کی وصولی کے لئے اخبا را ت میں اشتہارات دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے صوبا ئی وزیر نے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن وا نسد منشیات مکیش کما ر چا ئولہ نے کہا کہ ہمیں گذشتہ برسوں کی طرح اس برس بھی اپنے اہداف کو 100فیصد سے زائد حاصل کرنا ہے تا کہ قومی خزا نے میں ٹیکسز کی رقم کو بر وقت جمع کرایا جا سکے ۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جا ئیدا د ٹیکس کی جلد وصولی کیلئے اپنی کا وشوں کو تیز کریں اور اپنے فرا ئض احسن طریقے سے انجا م دیں ۔

متعلقہ عنوان :