پشاورہائی کورٹ نے شریفہ بی بی کیس ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کو مزید ایک مہینے کا وقت دے دیا

منگل 15 مئی 2018 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پشاورہائی کورٹ میں شریفہ بی بی کیس سے متعلق سماعت میں عدالت نے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کو مزید ایک مہینے کا وقت دے دیا۔

(جاری ہے)

پشاورہائی کورٹ میں شریفہ بی بی کیس کی سماعت ہوئی،ایس ایس انوسٹی گیشن ڈی آئی خان خالد عثمان عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس یحیٰ آفریدی کا کہنا تھاکہ کیس میں کیا پیشرفت ہوئی،جس کے جواب میں ایس ایس پی نے بتایا واقعے میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے،مرکزی ملزم سجاول ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا،مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں،عدالت نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنائیں،کیس کی سماعت چیف جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس سید افسر شاہ نے کی۔