سکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں جاری دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں اسلحہ و گولہ بارود، بارودی سرنگیں اور مواصلاتی آ لات برآمد ، آئی ایس پی آر

منگل 15 مئی 2018 19:09

سکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں جاری دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے دوران ڈیرہ غازی خان، چبدار، سنج سلہ سمیت ملک بھر میں جاری دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں اسلحہ و گولہ بارود، بارودی سرنگیں اور مواصلاتی آ لات برآمد کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری تعداد میں دھماکہ خیزمواد، بارودی سرنگیں اور مواصلاتی آلات برآمد کر لئے۔

یہ کارروائیاں جن ٹوبہ نوخانی، ڈیرہ مراد جمالی، سنج سلہ اور چبدار میں کی گئیں۔ برآمد کیا گیا یہ اسلحہ و گولہ بارود ملک بھرمیں دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال کئے جانے کی صورت میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ تھا۔