محمد عابد پاکستان تحریک انصاف پشاورریجن کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

منگل 15 مئی 2018 19:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) محمد عابد کو پاکستان تحریک انصاف پشاورریجن کا سیکرٹری اطلاعات مقررکردیا گیا ‘ جس کا باقاعدہ اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے صدر شاہ فرمان خان نے جاری کردیا واضح رہے کہ پی کے 79 سے تعلق رکھنے والے محمد عابد گذشتہ 18سال سے پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اطلاعات محمد عابد کا کہناہے کہ وہ پارٹی کے قیادت کے اعتمادپر پوار اترینگے اور پارٹی کیلئے دن رات محنت کرینگے ۔