پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ‘ مزید 4 سکولوں کو اضافی فیسوں کی وصولی پر نوٹسز جاری

منگل 15 مئی 2018 19:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے شکایات سیل میں شکایات درج ہونے کے بعد منجینگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل عزیز کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے چارسکولوں جن میں دی سمار ٹ سکول نشتر آباد ‘سینٹ فرانسیز سکول حیات آباد‘ راسین سکول سسٹم گلبہار اور کڈ سکول گلبہار کا دورہ کیا اس موقع پر خصوصی ٹیم نے چاروں سکولوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر اضافی فیس والدین کو واپس کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ دی سمارٹ سکول نشتر آباد نے ٹیم سے تعاون کرتے ہوئے کل تک مکمل اضافی فیس واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ اس موقع پر والدین کو کل تک اضافی فیس کی واپسی کیلئے سکولز سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کی اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام سکول مالکان کو تنبیہ کی کہ وہ پی ایس آر اے ایکٹ اور پشاورہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل دآرمد کو یقینی بنائے بصورت دیگر بلاتاخیر انکی رجسٹریشن معطل کرکے سکول انتظام پی ایس آر اے سنبھالیں گی ۔

متعلقہ عنوان :