انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے تعمیرو بحالی کے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی

منگل 15 مئی 2018 20:56

لاہور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے تعمیرو بحالی کے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان کی زیر صدارت انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کا 23 واںاجلاس منعقد ہوا جس میں تعمیرو بحالی کے متعدد منصوبوں پر دئیے گئے تمام فیصلوں پر تفصیلاً بات چیت کے بعد بورڈ ممبران نے حتمی منظوری دی ۔

اجلاس میں سی ای او IDAP مجاہد شیر دل نے تعمیر و بحالی کے متعدد منصوبوں پر مشتمل ایجنڈا میٹنگ میں پیش کیا۔ تمام بورڈ ممبران نے تفصیلاً بات چیت کے بعد تعمیر و بحالی کے متعدد منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دی۔ وبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں جاری تعمیر و بحالی کے متعدد منصوبے پنجاب حکومت کی مسلسل کاوشوں اور انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت صوبے کے عوام کی فلاح بہبود کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات محنت اور لگن کے ساتھ کوشاں ہے۔ میٹنگ میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان ، لارڈ میئرلاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، سی ای او انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب مجاہد شیر دل، ممبران ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، سی اینڈ ڈبلیو، پی اینڈ ڈی، فنانس اور ممبران IDAP نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :