چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور یاور علی اور رجسٹرار لاہور ھائی کور ٹ کا تاندلیانوالہ بار کا دورہ، چائلڈ میٹ روم کا افتتاح

سیکورٹی کے فول پروف انتظامات نئے چیمبر اور پینے کے لیے پانی کے صاف فلٹر کے علاوہ دیگر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی :چیف جسٹس یاور علی

منگل 15 مئی 2018 21:58

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور یاور علی اور بہادر علی بلوچ رجسٹرار لاہور ھائی کورٹ نے تاندلیانوالہ بار میں آمد اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ یاور علی نے چائلڈ میٹ روم کا افتتاح کیا پولیس نے اٴْن کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔آنے والے معزز ججز، وکلاء اور مختلف محکموں سے آنے والے آفیسرز کا چیف جسٹس سے تعارف کروایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیااس کے بعد ایک مقامی حال میں تقریب ہوئیصدر بار تاندلیانوالہ نے سپاس نامہ پیش کیا۔جس میں انہوں نے لائبریری کے لیے کتابوں اور6 AC کا مطالبہ پیش کیا تاندلیانوالہ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یاور علی نے کہا کہ وکلاء برادر کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی نئے چیمبر کے علاوہ پہلے کے لئے پانی کے جدید فلٹر پلانٹس مہیا کئے جائیں گے اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ یاور علی کا شاندار استقبال کیا گیا وکلاء اور ججز نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر ڈی سی او فیصل آباد سلمان غنی اسسٹنٹ کمشنر عبد الرزاق ڈوگر سی پی او فیصل آباد معزز ججز حضرات وکلاء برادر کے علاوہ میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔