نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن نے جو فیصلے کئے ہیں وہ حتمی ہے، نیا زبلوچ

حساس علاقوں میں عام انتخابات کے اعلان ہو تے ہی سیکورٹی اداروں سے اس بارے معاملات کے بارے تبادلہ خیال کرینگے،صوبائی الیکشن کمشنر

منگل 15 مئی 2018 21:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر نیا زبلوچ نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن نے جو فیصلے کئے ہیں وہ حتمی ہے الیکشن کمیشن پہلی بار عام انتخابات سے قبل ڈی آر او ز اور آروز کی ٹریننگ کی تاکہ عام انتخابات میں صاف وشفاف عمل کو یقینی بنایا جائے حساس علاقوں میں عام انتخابات کے اعلان ہو تے ہی سیکورٹی اداروں سے اس بارے معاملات کے بارے تبادلہ خیال کرینگے اور کوشش ہے کہ حساس علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے دوران سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائے اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اس متعلق کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہو ٹل میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آر اوز اور آروز کے ایک روزہ ٹریننگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نمائندہ شکیل بلوچ بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک اور خاص کر بلوچستان میں جو نئی حلقہ بندیاں ہوئی ہے یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس میں کوئی رد بدل نہیں کیا جائیگا ہماری کوشش ہے کہ عام انتخابات کو صاف وشفاف کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ماضی میں بہت تلخ تجربے گزرے ہیں اس لئے اس مرتبہ ہماری کوشش رہی کہ ہم عام انتخابات میں کسی کوبھی شکایت کا موقع نہ دیں ماضی میں عام انتخابات سے قبل ڈی آروز اور آروز کی ٹریننگ نہیں ہوتی تھی پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا جس کی وجہ سے ٹریننگ کا انعقاد ممکن ہوا انہوں نے کہا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائینگے اور اس حوالے سے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور اس پر کام بھی شروع کیا جا چکا ہے تاکہ بروقت نتائج موصول ہو سکے ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان دور دراز علاقوں پر مشتمل ہے اور انتخابی نتائج کو جلد ازجلد عوام تک پہنچانے کے لئے ہم کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن نے جو فیصلے کئے ہیں وہ حتمی ہے الیکشن کمیشن پہلی بار عام انتخابات سے قبل ڈی آر او ز اور آروز کی ٹریننگ کی تاکہ عام انتخابات میں صاف وشفاف عمل کو یقینی بنایا جائے حساس علاقوں میں عام انتخابات کے اعلان ہو تے ہی سیکورٹی اداروں سے اس بارے معاملات کے بارے تبادلہ خیال کرینگے اور کوشش ہے کہ حساس علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے دوران سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائے اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اس متعلق کام کر رہی ہے۔