نہری پانی چوری کی نشاندہی پر موثر کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ

منگل 15 مئی 2018 22:18

ڈی جی خان۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ڈی جی اور داجل کینال میں 700غیرقانونی لفٹ پمپس کے ذریعے نہری پانی چوری کی نشاندہی پر موثر کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ․ انہار ، پولیس ، زراعت اور دیگر محکمے مل کر آپریشن کریں گے ․ سامان ضبط ، تلف ، مقدمات درج اوردیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی․ فوڈ سنٹرز پر ناجائز کٹوتیوں ، زائد لیبر چارجز کی وصولی اوردیگر الزامات کی بھی تحقیقات کر کے ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی․ اس بات کا فیصلہ کمشنر آفس میں منعقدہ ڈویژنل ٹاسک فورس اور مشاورتی کمیٹی برائے زراعت کے اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء نے کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ ڈویژن بھر میں کپاس کے غیر تصدیق شدہ بیج کی فروخت پر کارروائی کرتے ہوئے جعلساز مافیا کے خلاف کارروائی عمل لائی جائے اور اس سلسلے میں پانچ روز کے اندر رپورٹ پیش کی جائے انہوںنے زرعی ادویات ، کھاد اور دیگر زرعی لوازمات میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی طرف سے 14سے زائد مقدمات خارج کرنے کے واقعات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کیسز کا از سر نو جائزہ لینے اور عدالت کی طرف سے کیسز خارج کرنے کا جائزہ لے کر اپیل میں جانے کی ہدایت کی ․ اجلاس میں کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :