ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کاڈسٹرکٹ جیل لیہ کادورہ

منگل 15 مئی 2018 22:38

لیہ۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ رائے یٰسین شاہین نے سول جج لیہ عمر فاروق گادھی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جس کے دوران جیل ہسپتال ،باورچی خانے کا معائنہ ،کھانے کا معیاراور مختلف بارکس میں صفائی اور سیکورٹی کے نظام کا بھی معائنہ کیااور معمولی جرائم میں ملوث آٹھ قیدیوں کور ہا کرنے کاحکم دیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ محمد فیروز کلیار ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رسول بخش کلاچی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :