ماہ رمضان المبارک کے دوران صفائی ستھرائی ، ناجائز تجاوزات ، ٹریفک کی روانی میں حائل گاڑیوں کی غلط پارکنگ کا سد باب ، ہر علاقہ میں فراہمی و نکاسی آب کے بہتر سے بہتر انتظامات کرلئے جائیں، میئر سکھر
منگل 15 مئی 2018 23:50
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ٹیکسیشن آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلاتاخیر ناجائز ہورڈنگز سائن بورڈز اتار دیں جبکہ چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر آصف علی خان کو شہر کی ہر یونین کونسل میں صفائی پر دوران رمضان بھرپور کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ چیف سینیٹری انسپکٹر صغیر احمد ا، انچارج ڈرینجز خالد غوری کو ہر یو سی کے سینیٹری انسپکٹر کو فعال کرنے ، گٹر لائنوں کی صفائی کے عملے اور تمام سینیٹری ورکرز سے کام لینے ، ڈیوٹی سے غیر حاضر اسٹاف کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ٹیکسیشن آفیسر خالد جتوئی کو میونسپل ٹیکسز کی ریکوری پر پوری توجہ دینے اور ریکوری کرنے والے ٹھیکیداروں کی لسٹ طلب کرلی ہے ۔ میونسپل کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ان ہدایات پر عملدر آمد کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر دی جائے۔ دریں اثناء بلدیہ کی گاڑیوں کی واپسی کے لئے متعلقہ افسران و محکموں کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.