سینٹرل جیل حیدرآباد میں دو قیدی بیماری کے باعث انتقال کرگئے

بدھ 16 مئی 2018 00:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) سینٹرل جیل حیدرآباد میں دو قیدی بیماری کے باعث انتقال کرگئے ،جیل ذرائع کے مطابق قید ی 62سالہ سزائے موت کا مجرم حاجی شیر محمد لغاری ولد قربان لغاری دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگیا اسے ہائی بلڈ پریشر اور ہائی شوگر کی وجہ سے دل کادورہ پڑا تھا جس کو جیل حکام نے سول اسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا مرحوم ٹنڈو محمد خان ضلع کا رہائشی تھا اور قتل کیس میں اسے موت کی سزا ہو ئی تھی جبکہ دوسرا قیدی 50سالہ اشوک کمارکوئٹہ کا رہائشی تھا اس پر دو مختلف مقدمات زیر سماعت تھے وہ ہرنیا اور ٹی بی کا مریض بتایا جاتا ہے جو اچانک طبیعت خراب ہو نے کے بعد سول اسپتال حیدرآباد میں انتقال کرگیادونوں قیدیوں کے لواحقین کو جیل حکام نے آگاہ کردیا ہے اور ضرورری قانونی کاروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے میں رکھوادی گئیں ہیں

متعلقہ عنوان :