ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز زون اسلام آباد محمد عمر شیخ کا موٹر وے پولیس این 5جام شورو کے دفتر کا دورہ

بدھ 16 مئی 2018 00:00

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز زون اسلام آباد محمد عمر شیخ نے موٹر وے پولیس این 5جام شورو کے دفتر کا دورہ کیا اور زون ساؤتھ کے افسران کے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک آنے کے بعد موٹر وے پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ موٹروے پولیس میں بہت جلد 3 ہزار مزید افسران بھرتی کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر ساؤتھ ذون کے آپریشن اور 130 شکایتی سیل کی کارکردگی کے حوالہ سے تجاویز بھی لیں۔ انہیں بتایا کہ موٹروے ایم نائن پر ٹریفک کا دباؤ بہت زیادہ ہے اس لئے پیٹرولنگ گاڑیوں میں اضافہ کے علاوہ کراچی ٹول پلازہ اور کاٹھوہار کے مقام پر2ویٹ اسٹیشن فوری طور پر لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ جلد ہی اس سلسلہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے بات کریں گے۔ اس موقع پر ایس ایس پی سیکٹر3کرم اللہ سومرو نے ڈی آئی جی موٹر وے کا شکریہ ادا کیا۔