مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے‘ اداکارہ مہوش حیات

بدھ مئی 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کسی انڈین فلم میکرز سے کام مانگنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں۔

(جاری ہے)

اب وقت آ گیا ہے کہ ہماری اپنی پرودکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی فلموں میں مختلف کریں تو ہمیں بھارت میں کام کی ضرورت ہی نہیں پڑیگی انہوں نے کہا کہ انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں۔ آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں۔

متعلقہ عنوان :