کراچی ،ْایم کیو ایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما کے خلاف پیش کیے گئے پیش کیا گیا چالان منظور

بدھ 16 مئی 2018 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس پی اور ڈاکٹر کے قتل کیس میں ملوث ایم کیو ایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما کے خلاف پیش کیے گئے پیش کیا گیا چالان منظور کر لیا ۔ عدالت نے رئیس عرف مما کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دیا ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایس پی اور ڈاکٹر کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت میں پولیس نے ایم کیو ایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس عرف مما کے خلاف قتل کیس کا ضمنی چالان پیش کیا ۔

(جاری ہے)

چالان میں عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے مارچ 2012 ء میں ایس پی شاہ محمد اور ان کے دوست ڈاکٹر دلشاد کا قتل کیا ۔ قتل کے مقدمے میں ایک ملزم اعجاز قادری عرف گورمانی پہلے ہی گرفتار ہے ۔ ملزمان نے ایس پی اور ڈاکٹر کا قتل پارٹی کی اعلی قیادت کے حکم پر کیا ۔ چالان میں مزید بتایا گیا کہ ملزم رئیس مما نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نمبر چار کی عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے ۔ عدالت نے ایس پی اور ڈاکٹر کے قتل کیس کا چالان منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر ئیس مما کا پروڈکشن آرڈر جاری کر دیا ۔