رمضان بازاروں کیلئے اہم اشیائے ضروریہ کے نرخ مقرر کر دیئے گئے

بدھ 16 مئی 2018 17:55

فیصل آباد ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں مارکیٹ کی موجودہ تھوک وپرچون قیمتوں کاجائزہ لے کر عام مارکیٹ اور رمضان بازاروں کیلئے بعض اشیائے ضروریہ کے نرخ نئے سرے سے مقرر کئے گئے ہیں تاکہ ماہ صیام کے دوران بے جا مہنگائی کے رحجان پر قابو پانے کے لئے مقررکردہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجاسکے۔

ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کی صدارت میں منعقد ہواجس میںایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ تنویر شامی،ڈی اوانڈسٹریز خالد محمود،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمدیوسف،محکمہ زراعت،لائیوسٹاک، خوراک ودیگر محکموں کے افسران کے علاوہ میاں آصف اسلم،حاجی محمد اسلم بھلی اور پرچون فروشوں،گھی وفلورملز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران مختلف اشیائے ضروریہ کی موجودہ بازاری قیمتوں کاجائزہ لیتے ہوئے مشاورت کے ساتھ بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر کی گئیںجن کے مطابق رمضان بازاروں میںچینی 46روپے فی کلو گرام اور عام مارکیٹ میں 52روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگی اسی طرح سفید چنا(موٹا لوکل)عام مارکیٹ میں 95روپے فی کلوگرام اوررمضان بازارمیں 92روپے فی کلوگرام،سفید چناباریک(لوکل)85روپے فی کلوگرام اور82روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ موٹا لوکل 84روپے فی کلوگرام اور 80روپے فی کلوگرام،کالاچنا(باریک لوکل)80روپے فی کلوگرام اور76روپے فی کلوگرام،دال چنا موٹی 85روپے فی کلوگرام اور82روپے فی کلوگرام،دال چنا(باریک)82روپے فی کلوگرام اور80روپے فی کلوگرام دال مونگ دھلی ہوئی 76روپے اور72روپے فی کلوگرام،دال مونگ بغیر دھلی 86روپے فی کلوگرام اور82روپے فی کلوگرام،دال ماش دھلی ہوئی 90روپے فی کلوگرام اور87روپے فی کلوگرام،دال ماش بغیر دھلی 80روپے فی کلوگرام اور87روپے فی کلوگرام،دال مسور موٹی امپورٹڈ 68روپے فی کلوگرام اور64روپے فی کلوگرام،دال مسور باریک 106روپے فی کلوگرام اور104روپے فی کلوگرام،بیسن 90روپے اور88روپے فی کلوگرام،چاول سپر باسمتی نیو105روپے فی کلوگرام اور102روپے فی کلوگرام،سپر باسمتی پرانا120روپے اور118روپے فی کلوگرام،ٹوٹا35روپے فی کلوگرام اور32روپے فی کلوگرام،سرخ مرچ پسی ہوئی 220روپے اور215روپے فی کلوگرام،ایرانی کھجور 170روپے فی کلوگرام اور165روپے فی کلوگرام اورلوکل کھجور عام مارکیٹ میں 105اوررمضان بازار میں 100روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگی جبکہ رمضان بازار میں 10کلوگرام وزنی آٹے کے تھیلے کی قیمت 250روپے رکھی گئی ہے ۔

عام مارکیٹ میں چھوٹا گوشت 650روپے فی کلوگرام اوربڑا گوشت 300روپے جبکہ رمضان بازاروں میں چھوٹے بڑے گوشت کی قیمت حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ہوگی۔علاوہ ازیں عام مارکیٹ میں دودھ 70روپے فی کلوگرام،دہی 75روپے ،تندوری روٹی سو گرام وزنی 6روپے،روٹی خمیری /نان 7روپی فی عدد،روغنی نان 10روپے،برف 5روپے فی کلوگرام،سموسہ(ویجیٹیبل) 15روپے فی عدد اور پکوڑے 160روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونگے۔اے ڈی سی آر نے تاجروں،دکانداروں پر زور دیا کہ وہ سرکاری طور پر مقررکردہ قیمتوں پر عملدرآمد کریں اور ناجائز منافع خوری سے اجتناب کیا جائے۔