سرگودھا یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام تقریری اور عارفانہ کلام کے مقابلوں کا انعقاد

بدھ 16 مئی 2018 17:57

سرگودھا ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام دوسرے سالانہ ریاض شاد کل پاکستان تقریری اور عارفانہ کلام کے مقابلوں میں ملک بھر سے تیس کے قریب جامعات نے شرکت کی ۔ انگریزی تقریر کے مقابلہ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ لائبہ نے پہلی پوزیشن جبکہ پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور کے کیڈٹ محمد ریحان نے دوسری اور پی اے ایف کالج سرگودھا کے طالب علم احمد نعیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اردو تقریر کے مقابلہ میں آئی ٹی یو کے طالب علم عبدالہادی نے پہلی پوزیشن ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طالب علم عثمان پاشانے دوسری اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے طالب علم محمد حسنین نے تیسر پوزیشن حاصل کی۔عارفانہ کلام کے مقابلہ میں آزادی آرمی پبلک سکول کی طالبہ جین آئزک نے پہلی پوزیشن،پنجاب کالج کی طالبہ وجیہہ اور یومینا نے دوسری جبکہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے علی عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر نواز طاہر نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔