’’ خواتین اتحاد ‘‘ نے علاقے میں پانی کے ناجائز کنکشن کو منقطع کرنے کے حوالے سے واٹر کمیشن میں درخواست جمع کرا دی

بدھ 16 مئی 2018 18:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سیکٹر 5 سی 2 نارتھ کراچی کی خواتین کی تنظیم ’’ خواتین اتحاد ‘‘ نے علاقے میں پانی کے ناجائز کنکشن کو منقطع کرنے کے حوالے سے واٹر کمیشن میں درخواست جمع کرا دی ۔ خواتین اتحاد نامی خواتین کی تنظیم نے سیکٹر 5 سی 2 نارتھ کراچی میں ناجائز کنکشن کو منقطع کرنے کے حوالے سے واٹر کمیشن کے شکایتی سیل میں درخواست جمع کرائی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیکٹر 5 سی 2 نارتھ کراچی میں واٹر بورڈ کا عملہ ناجائز کنکشن دینے میں ملوث ہے ۔ واٹر بورڈ کا عملہ رات کو ٹینٹ لگا کر لوگوں کو ناجائز کنکشن فراہم کرتا ہے، جس کے باعث علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو رہی ہے ۔ واٹر اینڈ سیورج بورڈ کا عملہ رشوت لے کر پانی مافیا کو ناجائز کنکشن فراہم کرتا ہے۔ درخواست میں خواتین اتحا دکی جانب سے واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم سے درخواست پر فوری قانون کے مطابق درخواست پر سخت ترین احکامات صادر فرمانے کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :