وزیراعظم کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات ، نگران وزیراعظم کے ناموں اور فاٹا کے انضمام معاملے پر مشاورت کی گئی

بدھ مئی 21:40

وزیراعظم کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات ، نگران وزیراعظم کے ناموں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں نگران وزیراعظم کے ناموں اور فاٹا کے انضمام کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان کے بعد کی صورتحال پر مشاورت اور عسکری قیادت کے تحفظات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف پر الزامات اور چیئرمین نیب کی قائمہ کمیٹی میں طلبی پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں نگران وزیراعظم کے ناموں اور فاٹا کے انضمام کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔