سینئر صحافی ضیا ء الحق پراچہ مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے ،انکی نماز جنازہ ضلعی کچہری میں ادا کی گئی

بدھ 16 مئی 2018 21:29

ڈیر ہ اسماعیل خا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) سینئر صحافی ضیا ء الحق پراچہ مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ ضلعی کچہری میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی بعد میں مرحوم کو انکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا مرحوم قومی و مقامی اخبارات سے وابسطہ رہے اور انکا شمارمتحرک صحافیوں میں تھا انہوں نے ہمیشہ علاقائی مسائل کو اجاگر کیا ۔