جنوبی وزیرستان،محکمہ پولیس کی ڈرائیونگ لائسنس پرنٹ کرنیوالی مشین عرصہ پانچ ماہ سے خراب

8ہزار نوجوان پولیس دفاتر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ماہ جنوری میں لائسنس پرنٹ کرنے والی مشین خراب ہے ابھی تک خرابی دور نہیں کی گئی لائسنس کے منتظر نوجوانوں نے آئی جی پولیس کے پی کے سے نوٹس لینے کی اپیل کردی

بدھ 16 مئی 2018 22:27

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) محکمہ پولیس کی ڈرائیونگ لائسنس پرنٹ کرنے والی مشین خراب ہونے کی وجہ سے جنوبی وزیرستان ،ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کی8 ہزار نوجوان ڈرائیونگ لائنس کے اجراء کے لئے پچھلے کئی ماہ سے منتظر ہیں۔ڈرائیونگ لائسنس پرنٹ کرنے والی مشین ماہ جنوری 2018ء میں خراب ہوئی ہے۔پانچ ماہ گزرنے کے بعد نہ میشن کی خرابی دور کی گئی اور نہ ہی متبادل راستہ نکال لیاگیا ۔

جس کی وجہ سی8 ہزاربے روزگار نوجوان پچھلے کئی ماہ سے روزانہ پولیس کے دفتروں کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔انھوں نے آئی جی پولیس صوبہ خیبرپختون خواہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان ،ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان سے تعلق رکھنے والے تقریبا8 ہزار نوجوانوں کے ڈرائیونگ لائسنس پولیس کی پرنٹ میشن کی خرابی کی وجہ سے تیار نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

اور نوجوان پچھلے کئی ماہ سے پولیس دفاتر کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ زرائع کے مطابق محکمہ پولیس صوبہ خیبرپختون خواہ -ڈیرہ ڈویژن کی ڈرائیونگ لائسنس پرنٹ کرنے والی مشین ماہ جنوری 2018ء میں خراب ہوا ہے۔پانچ ماہ گزرنے کے باؤجود نہ مشین کی خرابی دور کی گئی اور نہ ہی متبادل راستہ نکالا گیا ہے ۔جس کی وجہ سے ہزاروں نوجوان لائسنس کے اجراء کے لئے پچھلے کئی ماہ سے بے روزگار ہوکر انتظار کررہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق جنوبی وزیرستان ،ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان سے تعلق رکھنے والے 8ہزار کے قریب لائسنس دیگر مراحل سے نکل کر پرنٹنگ کے لئے تیار ہیں اور پرنٹ مشین کی خرابی کی وجہ سے پرنٹ نہیں ہورہے ہیں۔ڈرائیونگ لائسنس کے منتظر نوجوانوں سید آمین ،گل نواز اور دیگر نے میڈیا کو بتا یا کہ وہ پچھلے کئی ماہ سے پولیس ڈرائیونگ دفاتر کے چکر لگارہے ہیں۔

مگر کئی ماہ گزرنے کے باؤجود ہمارے ڈرائیونگ لائسنس تیار نہ ہوسکے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے منتظر نوجوانوں اور جنوبی وزیرستان کے برکی قبائل کے سرکردہ قبائلی راہنماملک عرفان الدین برکی نے آئی جی پولیس خیبر پختون خواہ صلاح الدین محسود سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس پرنٹ کرانے والی میشن کی خرابی کا نوٹس لیں۔اور لائسنس پرنٹ کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :