غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کے سے نہتے اور معصوم فلسطینیوں کی شہادت عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے، وجیہہ قمر و دیگر

معتبر اسلامی ممالک اپنی سستی کاہلی اور ذاتی مفادات کی بناء پرعالم کفر کے سامنے سر نگوں ہو چکے ہیں ،مشترکہ بیان

بدھ 16 مئی 2018 22:27

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کے سے نہتے اور معصوم فلسطینیوں کی شہادت عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے ۔معتبر اسلامی ممالک اپنی سستی کاہلی اور ذاتی مفادات کی بناء پرعالم کفر کے سامنے سر نگوں ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار بزرگ سیاستدان چوہدری جاوید قمر ایڈووکیٹ ، قومی اسمبلی کی امیدوار وجیہہ قمر و دیگر نے میڈیا سے اسرائیلی فائرنگ اور گولہ باری سے بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے کیا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جسے سارے اسلامی ممالک میں ایک منفرد و معتبر و مقدس مقام حاصل ہے کے عیاش حکمرانوں نے محض اپنے اقتدار کو طوالت بخشنے کے لئے ہمیشہ سے ایک ایسی پالیسی وضع کررکھی ہے جسکی پاداش میں مسلم ممالک آپس میں اتفاق و اتحاد کی بجائے ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ متعدد اسلامی ممالک عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت پاکستان کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیںلیکن بد قسمتی سے پاکستان کی سیاسی صورتحال اور سیاستدانوں کے غلط طرز حکمرانی کی وجہ سے پاکستان خود اندرونی طور پر سنگینیوں کا شکار ہوچکا ہے جو سیاستدانوں کی پیدا کردہ ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ترکی اور ایران واحد ایسے دو اسلامی ممالک ہیں جو اپنی اپنی بساط کے مطابق طاغواتی طاقتوں سے پنجہ آزما ہیں ترکی نے امریکہ سے اپنے سفیر واپس بلا لئے جو انکے جذبہ ایمانی کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین ۔

(جاری ہے)

کشمیر میں جاری حالیہ ظالم و ستم اور اس سے قبل برما کے اندر مسلمانوں کا قتل عام انتہائی افسوسناک اور المناک ہے جو مسلمانوں کے اتحاد کا دردبھرے لہجے میں اعلان کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ذہنی معذور صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمان دشمن پالیسیاں اور بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کا اقدام اصل میں مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ ہے اسرائیل فلسطین کے مسلمانوں کی نسل کشی کے عمل کو تیز کررہاہے انہوں نے کہا کہ یہود و ہنود کا یہ گٹھ جوڑ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے انہوں نے فلسطین کے معصوم بچوں اور نوجوانوں کے قتل عام اور خواتین کے کھلے عام بے حرمتی پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے اسے امریکی اور اسرائیلی کھلی دہشتگردی سے تعبیر کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بربریت کے خلاف عالمی فورم پر فوری آواز بلند کرے انہوں نے امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر قرار دیا ہے ۔