سرگودھا،حکومت پنجاب نے لٹریسی سنٹرز کیلئے 3کروڑ 28 لاکھ روپے جاری کردیئے

سکول نہ جانے والے بچوں کو ایک چھت کے نیچے 8 سے 4 بجے تک تعلیم دی جائے گی

بدھ 16 مئی 2018 22:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے محکمہ لٹریسی سنٹر کے تحت غیر رسمی تعلیم کیلئے 3 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ،سکول نہ جانے والے بچوں کو ایک چھت کے نیچے 8 سے 4 بجے تک تعلیم دی جائے گی، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں ایسے تمام بچوں کیلئے جو سکول نہیں جا سکتے لٹریسی سنٹر قائم کر دیئے ہیں جن میں بچوں کومفت غیر رسمی تعلم دی جاتی ہے ،حکومت پنجاب نے پنجاب بھر میں قائم لٹریسی سنٹرز کیلئے 3 کروڑ 28 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں،جس سے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں قائم لٹریسی سنٹرز پر بچوں کو صبح 8 سے شام4 بجے تک مفت تعلیم دی جائے گی ، اس ضم میں ضلع سرگودھا کیلئے 8 لاکھ 93 ہزار،ضلع میانوالی کیلئے 9 لاکھ 64 ہزار ،ضلع بھکر کیلئے 9 لاکھ 82 ہزار اور ضلع خوشاب کیلئے 8 لاکھ 64 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں،

متعلقہ عنوان :