ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے انتظاما ت کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

بدھ 16 مئی 2018 23:30

چنیوٹ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رائے منظور حسین ناصر کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے انتظاما ت کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ، جس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی او ہیلتھ، سی اوز میونسپل کمیٹیز ، مارکیٹ کمیٹی کے نمائندگان، ڈی او انٹرپرائزز، انچارج سیکیورٹی برانچ، انچارج ٹریفک پولیس، سول ڈیفینس اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی، ضلع کے 5 رمضان بازاروں کے انتظامات کے حوالے سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی چنیوٹ نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے 6 آئٹمز میں 20 روپے فی کلو سبسڈی دی ہے جبکہ 11 آئیٹمز کو ہول سیل پرائس پر فروخت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے تمام آفیسرز کو ہدایت کی رمضان بازاروں میں عوام الناس کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سٹی چنیوٹ میں 2 جبکہ لالیاں، چناب نگر اور بھوانہ میں ایک ایک رمضان بازار لگایا گیا ہے۔