غذرکی عوام باشعور ہے ،اب پی پی پی کے کھوکھلے نعرے انہیں دھوکہ نہیں دے سکتے،عبدالنظیم

بدھ 16 مئی 2018 23:50

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما عبدالنظیم نے کہا ہے کہ غذر کی عوام باشعور ہے اب انہیں پی پی پی کے کھوکھلے نعروں دعوے انہیں مزید دھوکہ نہیں دے سکتے،سب جانتے ہیں کہ مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت نے حقیقی بنیاد پر گلگت بلتستان کی طرح غذرکے عوام کی خدمت کی ہے جو لوگ ن لیگ کی حکومت پر تنقید کررہے ہیں ،وہ غذر کے عوام کو اپنے دور کے رشوت اور کرپشن کے علاوہ کوئی ایک اچھا کام بتا دیں کیا آپ کا بدترین دور جسمیں پڑھے لکھے نوجوانوں اور غریب لوگوں کا حق مار کر نااہل اور غیر مستحق لوگو ں کے ذریعے استحصال نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حق ملکیت کے بارے میں زبانی باتوں سے کیا فائدہ ،مسلم لیگ نون کی حکومت پورے جی بی میں اور غذر ے تقریبا پچاس ہزار کنال باقائد آباد کر عوام کو دے رہی ہے ،اس سے بڑی خدمت عوام کی اور کیا ہوسکتی ہے اس لیے آپ کا جلسہ مکمل طور پر مسترد کیا گیا اس حوالے سے غذر کے عوام ختاج تحسین کے مستحق ہیں۔