رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی تجارتی مراکز میں رمضان بازار سج گئے

جمعرات 17 مئی 2018 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی تجارتی مراکز میں رمضان بازار سج گئے، پکوڑے، سموسے، جلیبی کے سٹال اور دیگر اشیائے خوردونوش، کھجوروں اور پھل کے ٹھیے بھی جابجا دکھائی دینے لگے، تجارتی مراکز میں رمضان المبارک کے موقع پر نمازیوں کی سہولت کے لئے خصوصی رمضان بازار منعقد ہوتے ہیں اور افطار اور سحر کے لئے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں، رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تجارتی مراکز اور اہم چوک چوراہوں پر پھل فروشوں ، پکوڑے، سموسے، جلیبی، فروٹ چاٹ، دہی بھلے، باربی کیو کے سٹال دکھائی دینے لگے۔

(جاری ہے)

بیکریوں اور ہوٹل مالکان نے بھی اپنی دکانوں کے سامنے خصوصی سٹال قائم کر لئے، ٹھنڈے روایتی اور غیر روایتی مشروبات کے بھی سٹال دکھائی دینے لگے۔

متعلقہ عنوان :