جنرل بپن راوت ہمیشہ کیلئے تاریخ میں گم ہو کر رہ جائیں گے، بھارت سمیت دنیا کی کوئی فوج عوام کی خواہشات کے برخلاف جنگ نہیں جیت سکتی، ڈاکٹر نذیر گیلانی
جمعرات 17 مئی 2018 11:50
(جاری ہے)
ڈاکٹر نذیر گیلانی نے واضح کیاکہ برطانوی فوج برصغیر کے عوام ، روسی فوج افغان عوام ، سرب فوج کروشیااور بوسنیا کے عوام کو محکوم نہیں رکھ سکیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی فوج کا انجام بھی بالآخر ان سے مختلف نہیں ہو گا اور بھارتی فوجیوں کو جنگی جرائم پر ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں مقدمات کاسامنا کرنا پڑے گا ۔
جموںوکشمیر کونسل کے چیئرمین نے پانچ فریق /انٹرسٹ گروپوں کو حوالہ دیا جن کا بھارت کو سامنا کرنا پڑے گا ۔انہوںنے کہاکہ ان گروپوں کی نشاندہی برطانیہ نے 5فروری 1948کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کی تھی ۔ڈاکٹر نذیر گیلانی نے کہاکہ ان گروپوں میں سرینگر ، مظفر آباد اور گلگت میں مقیم کشمیری ، پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کی پانچ نسلیںاور دنیا بھر میں بڑی تعداد میں موجود کشمیری شامل ہیں۔ ڈاکٹر نذیر گیلانی نے کہاکہ جنرل بپن راوت کی فوج کشمیریوں کے ان گروپوں سے لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور انہوںنے بھارت کومستقبل میں جنگی جرائم کی علامت قراردیا۔ ڈاکٹر نذیر گیلانی نے تنازعہ کشمیر سے متعلق قانونی پہلوئوں کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ جنرل راوت کی فوج 15جنوری 1948کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی طرف سے الحاق سے دستبردار اور عالمی دارے کی زیر نگرانی رائے شماری کرانے پر متفق ہونے کے بعد جموںوکشمیر کی متنازعہ ریاست پر قابض رہنے کاجواز کھو چکی ہے ۔ جموںوکشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی کی پہلی شرائط کے تحت فوج کو ذیلی اور ماتحت فوج کا کردار دیاگیا تھا ۔ ڈاکٹر نذیر گیلانی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کا حق رکھتی ہے اور برطانیہ کی طرف سے جن پانچ فریق گروپوں کی نشاندہی کی گئی ہے ،انہیں دوبارہ متحد ہو کر بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد کرنے کا حق حاصل ہے ۔ انسانی حقوق کے بارے میں جموںوکشمیر کونسل کے چیئرمین نے مقبوضہ کشمیر کی حکومت سے کہاکہ وہ بھارتی شہریوں کیلئے ویزہ کے قواعد و ضوابط بحال کرے جسے بھارتی وزیر اعظم نے 31مارچ1959کو غیر قانونی طورپر ختم کردیا تھا اور بھارتی فوج کی کشمیر میں عارضی طورپر موجودگی کی اجازت ختم کرے اوراقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عبوری ،ذمہ دار اور نمائندہ حکومت کی ذمہ داری سنبھالے ۔ انہوںنے حکومت پاکستان سے کہاکہ وہ بھارتی آرمی چیف کے اس رویہ کی شکایت اقوام متحدہ میں درج کرائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت تشکیل دیے گئے 5فریق گروپوں کو مسلسل معطل رکھ کر لوگوں کے سیلف ڈیفنس پرمذید کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے ۔جموںوکشمیر کے عوام اور ان کے ہمدرد وںکو بھارتی تسلط کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا حق حاصل ہے ۔ ڈاکٹر نذید گیلانی نے کہاکہ بھارت کے کشمیرپر تسلط کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ شیخ عبداللہ کی طرف سے ان کے حق میں فراہم کی جانیوالی ایک ضمانت کہ ان کی نگرانی کیلئے اقوام متحدہ کا کمیشن وہاں موجود ہوگا تاہم یہ کمیشن ابھی تک قائم نہیں کیاگیا ہے ۔کشمیرمیں بھارتی فوج کی موجودگی اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کی گئی تین پابندیوں کی بھی خلاف ورزی ہے جن میں انکی تعداد ، رویہ اور تعیناتی کے مقامات شامل ہیں۔ڈاکٹر نذیر گیلانی نے بھارت کی سول سوسائٹی سے کہاکہ وہ بھارتی آرمی چیف کے بیان کا نوٹس لیں اور انہیں خبردار کریں کہ وہ جنرل ہیری ڈائیر کی طرح تاریخ میںگم ہو کر رہ جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ اگر جلیاں والہ باغ قتل عام کے ذریعے بھارت کے عوام کے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکا تو بھارتی فوج کیسے کشمیر ی عوام سے لڑ سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.