سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری

ڈھاکہ عدالت نے فیصلہ سنادیاتاہم یہ واضح نہیں کہ اپوزیشن لیڈر کو کب رہاکیا جائیگا ،غیرملکی میڈیا

جمعرات 17 مئی 2018 16:00

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کی کرپشن کیس میں ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 72 سالہ بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے خلاف جاری کرپشن کیس میں ان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان کے وکلا نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہے جس کی بنیاد پر ڈھاکہ کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا اپنے خلاف الزامات اور مقدمے کو سیاسی قرار دیتی ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ انہیں جیل سے کب رہا کیا جائے گا۔