سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ میں 12 سیاسی شخصیات کو طلب نہ کرنے کیخلاف درخواست پر مزید سماعت ملتوی

جمعرات 17 مئی 2018 18:38

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ میں 12 سیاسی شخصیات کو طلب نہ کرنے کے خلاف درخواست پر مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ وقوعہ سے قبل آئی جی پنجاب نے اپنی تعیناتی کا چارج کب سنبھالا۔

(جاری ہے)

جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جمعرات کوکیس کی سماعت کی۔

عدالت کے رو برو سابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انہیں استغاثہ میں بلاجواز ملوث کیا گیا، ان کاسانحہ ماڈل ٹاون کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ آگاہ کیا جائے کہ وقوعہ سے قبل آئی جی پنجاب نے اپنی تعیناتی کا چارج کب سنبھالا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت اکیس مئی تک ملتوی کر دی۔