قیمتوں پر کنٹرول کیلئے انتظامیہ نے حکمت عملی طے کررکھی ہے،ڈی سی نوشہرہ

جمعرات 17 مئی 2018 18:39

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر نو شہرہ سکندر ذیشان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہم سے اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ سب مسلمان اس مہینے کے دوران ایثار وقربانی کی نئی مثالیں قائم کریں گے اور اپنے بہترین عمل سے زیادہ سی زیادہ نیکیاں سمیٹنے کی کوشش کریں گے ۔رمضان المبارک کی آمد پر اپنے پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ رمضان صرف سحری اور افطاری کرنے کا مہینہ نہیں بلکہ روزہ ہمیں جہاں ایک طرف گناہوں سے بچنے کا درس دیتا ہے وہاں اس مہینے کے دوران ہمیں اپنے ارد گرد موجود غریب اور بے سہارا لوگوں کا بھی خیال رکھنا ہے ،اُنہوںنے کہا کہ رمضان میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عباد ت اور تلاوت قران پر توجہ دینی چاہیئے اور باقی سال میں ہم سے کوئی بھول چوک ہوئی ہو تو اللہ سے معافی طلب کرنی چاہیئے ۔

(جاری ہے)

سکندر ذیشان نے کہا کہ روزہ ہمیں صبر کی تلقین کرتا ہے اس لیے ہم سب کو اس مہینے میں اپنے اندر صبر وبرداشت کے مادے کو بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیئے اور بلا وجہ جنگ وجدل سے بچنا چاہیئے ۔اُنہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے رمضان المبارک کے دوران معمولات زندگی کو بحال رکھنے اور قیمتوں پر کنٹرول کے لیے باقاعدہ حکمت عملی طے کر رکھی ہے اور اس سلسلے میں عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :