بلوچستان میں معیاری تعلیم کیلئے اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،ترجمان بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعرات 17 مئی 2018 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں معیاری تعلیم کیلئے اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے بلوچستان میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے چونکہ بلوچستان میڈیکل کالج یونیورسٹی بننے جارہی ہے اس حوالے سے بلوچستان میڈیکل یونیورسٹی کیلئے وائس چانسلر کے سیلیکشن میں میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے وائس چانسلر کیلئے ایک ایسے شخص کو منتخب کیا جانا چائیے جو ہائر ایجوکیشن کی جانب سے واضح کی گئی میریٹ پالیسیوں پر نہ صرف پورا اترتا ہو بلکہ اُسے تعلیمی امور کے حوالے سے وہ قابلیت بھی ہو کیونکہ کہ بلوچستان میڈیکل یونیورسٹی غیر معیاری تعلیم کا متحمل نہیں ہو سکتا آج بلوچستان کو صرف اعددی حوالے سے تعلیمافتہ نوجوانوں کی نہیں بلکہ معیاری تعلیمافتہ نوجوانوں کی ضرورت ہے بلوچستان میڈیکل کالج کے تھرڈ ایئر کے طلباء کا ریزلٹ اٹھارہ فیصد آنا بولان میڈیکل کالج انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بلوچستان میں معیاری تعلیم طالب علموں کو ایک معیاری تعلیمی درسگاہ ہی فراہم کرسکتی ہے معیاری تعلیمی درسگاہ کیلئے لازم ہے کہ اُس درسگاہ کی رہبری کرنے والا شخص یعنی وائس چانسلر بھی تعلیمی حوالے سے اُس معیار پر پور ا اتھرتا ہو بلوچستان میں معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اور میڈیکل کے شعبہ سے بلوچستان کے عوام کی زندگی وابستہ ہیں بلوچستان میڈیکل یونیورسٹی سے جو طلباء ایم بی بی ایس کی ڈگری لینگے اُس کیلئے لازم ہے کہ بلوچستان میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے نہ کے سفارشی بنیادوں پر بلوچستان کے عوام کی زندگیوں کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے نہ کہ سفارشی بنیادوں پر اگرمیریٹ پر پورا نہ اتھرنے والے شخص کو وائس چانسلر بلوچستان میڈیکل یونیورسٹی تعینات کیا گیا تو اس سے نہ صرف طلباء کا قیمتی وقت ضیاء ہونے کا اندیشہ ہے بلکہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بھی خطرات لائق ہو سکتے ہے بی این پی (عوامی) تعلیم صحت کے محکموں میں کسی قسم کی اقرباء پروری اور سفارش کی بنیاد پر تعیناتی کی نہ صرف خلاف ہے بلکہ نا رواء اقدامات کیخلاف جدوجہد کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :