خضدار میں ٹریفک حادثہ ، پک اپ الٹنے سے دو افراد جاں بحق ، تین زخمی

جمعرات 17 مئی 2018 19:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) خضدار میں ٹریفک حادثہ ، پک اپ الٹنے سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز خضدار سے تحصیل نال جانے والی پک اپ گاڑی صمندلیویز چیک پوسٹ کے قریب ٹائر برسٹ جانے کی وجہ سے الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں دو افراد مراد بخش ولد محمد بخش حمیداللہ ولد سید محمد جاں بحق ہوگئے ، جب کہ محمد صدیق ، فضل الرحمن زخمی ہوگئے ۔ جنہیں ہیڈ کوار ٹرہسپتال پہنچایا گیا ۔