راولپنڈی، اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور فاٹا میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 17 مئی 2018 19:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور فاٹا میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعہ کو بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، سرگودہا، ملتان ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ27، پشاور (ایئرپورٹ05، سٹی04)، پاراچنار04، پٹن، بالاکوٹ، دیر 03، کالام، دروش 02، چراٹ، لوئر دیر، 01، بارکھان 20، بھکر، ملتان، لیہ، شورکوت01، گڑھی دوپٹہ، مظفرآباد 03، استور ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظر آباد 49، دادو،پڈعیدن 47، لسبیلہ، مٹھی، موہنجوداڑو اور سکرنڈ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔