یونیورسٹی ماڈل سکول میں تقریب حلف برداری کا انعقاد

جمعرات 17 مئی 2018 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) یونیورسٹی ماڈل سکول پشاور کے جونیئر سیکشن کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی سکول کی ریٹائرڈ ٹیچر مسز ابرار تھی جبکہ سینئر سیکشن کی حلف برداری پرنسپل مس نازنین شاہ کی صدارت میں ہوئی، اس موقع پر پرنسپل نازنین شاہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ماڈل سکول میں نظم و نسق برقرار رکھنے کیلئے باقاعدہ تمام کلاسوں میں ہائوسنگ کا نظام رائج ہے،ہائوس کو چلانے کیلئے طلبہ کو اساتذہ کی رہنمائی حاصل ہوتی ہے جس کی مدد سے سکول کا نظام بہ احسن و خوبی چلایا جا رہا ہے،ہائوسنگ سسٹم کے تحت سکول میں مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے اس نظام کے تحت سکول میں چار ہائوس ہیں جنہیں سیدہ عائشہؓ، سیدہ فاطمہؓ، سیدہ خدیجہؓ اور سیدہ زینبؓ کے اسمائے گرامی سے منسوب کیا گیا اور ہر ہائوس کا اپنا مخصوص رنگ ، کیپٹن‘ وائس کیپٹن‘ ایسوسی ایٹ کیپٹن اور کلاس کیپٹن ہوتی ہیں اور ہر سال ان کی حلف برداری ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :