پنجاب اسمبلی کے 36ویں اجلاس کے اختتام پر اراکین اسمبلی کا الوداعی فوٹو سیشن

جمعرات 17 مئی 2018 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی کے 36ویں اجلاس کے اختتام پر اسمبلی کے احاطہ میں اراکین کا سپیکر رانا محمد اقبال خاں کے ہمراہ الوداعی گروپ فوٹو بنایا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی، صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، چوہدری محمد شفیق، عائشہ غوث پاشا، زعیم حسین قادری ، پارلیمانی سیکرٹریز اور مرد و خواتین اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ بعدازں سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے اراکین پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا۔ جس میں ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی اورصوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔