رمضا ن المبارک ، اللہ تعالیٰ کی میزبانی کا مہینہ ہے، علامہ افضل حیدری

روزہ مفلسوں کی بھوک ، پیا س کا احساس دلاتا ہے، رمضان رحمتیں سمیٹنے کا بہترین موقع ہے

جمعرات 17 مئی 2018 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں ،برکتوں اور کائنات کے خالق سے استغفار، توبہ ، مناجات اور اللہ کو راضی کرنے کا مہینہ ہے۔ جامع مسجد علی جامعتہ المنتظرمیں خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد افضل حیدری نے احادیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے پاس اپنے رب کو راضی کرنے کا مہینہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ اللہ تعالیٰ کی میزبانی کا مہینہ ہے ، جس میں روزہ دار مہمان ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میںروزہ رکھنے سے بھو ک پیا س انسان کو دوسروں کی بھوک اور پیا س کا احساس دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ میں اجتماعی عبادات کا حکم ہے۔انسان معاشرے کے محروم طبقات کا خیا ل رکھے۔ فقیروں ، مسکینوں ، ناداراور غریبوں کا احساس کرے۔ اسی لئے ماہ مقدس کے آخری عشرے میں فطرہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تاکہ مستحقین کو بھی خوشیوں میں شامل کریں۔اور ان کی ضروریات کا خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :