پشاور،جمعیت علماء اسلام فاٹا کا قبائلی علاقوںکو خیبر پختونخوا میں ممکنہ انضمام کے رد عمل میں فاٹا بھر میں انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ اورمتعلقہ محکموں سے عدم تعاون کا اعلان

جمعرات 17 مئی 2018 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام فاٹا نے قبائلی علاقوںکو خیبر پختونخوا میں ممکنہ انضمام کے رد عمل میں فاٹا بھر میں انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ اور اس سلسلے میں متعلقہ محکموں سے عدم تعاون کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جے یو آئی فاٹاکے امیر مفتی عبدالشکور‘جنرل سیکرٹری مفتی محمد اعجازشینواری اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری جہادشاہ آفریدی نے کہا کہ فاٹا کا صوبہ میں ممکنہ انضمام کے رد عمل میںفاٹا بھر میں انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ اور عدم تعاون اعلان کرتے ہیں تمام ایجنسیوں کی تنظیموں کو بھی ہدایات کردی کہ پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی صوبہ قبائلستان کیلئے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مفتی عبدالشکور کے مطابق چونکہ فاٹا انضمام عالمی ایجنڈا ہے اسلئے یہ ایجنڈا مکمل نہیں ہونے دینگے۔ مفتی عبدالشکور نے ملک بھر کے علماء سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ میں تعاون کریں۔مفتی عبدالشکور نے کہا کہ مقتدر قوتیں فاٹا میں قیام امن پر توجہ دیں، دس سالہ آپریشن کے بعد بھی فاٹا میں قبائل کی لاشیں مل رہی ہیںجس کا تدارک کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :